رانا ثنا  کی گرفتاری، ریکارڈ میں جعل سازی کرکے عدالت کو گمراہ کیا گیا،اینٹی کرپشن کے خلاف کارروائی ہوگی: ترجمان وزارت داخلہ

رانا ثنا  کی گرفتاری، ریکارڈ میں جعل سازی کرکے عدالت کو گمراہ کیا گیا،اینٹی کرپشن کے خلاف کارروائی ہوگی: ترجمان وزارت داخلہ
سورس: File

اسلام آباد: ترجمان وزارت داخلہ  کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے 4 سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی۔ حقائق چھپا کرعدالت  کوگمراہ کرکے وارنٹ حاصل کیے۔ ریکارڈ میں جعل سازی کرنے اور عدالت کو گمراہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے وارنٹ جاری ہونے پر ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کے تمام ابتدائی ثبوت حال کر لیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اینٹی کرپشن پنجاب  کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیلشمنٹ پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کیساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کررہی۔ وارنٹ کے ساتھ ریکارڈ فراہم کرنا قانون ی تقاضا ہے۔ یہ حرکت وفاقی حکومت پرمہم جوئی کی سازش ہے تاکہ عمرانی فتنے کیلئےریلیف حاصل کیا جاسکے۔ 

مصنف کے بارے میں