ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

01:36 PM, 10 Oct, 2025

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کا زور ہوگا۔

خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں جزوی ابر آلودگی کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور ان کے قریبی علاقوں میں سردی کی شدت محسوس کی جائے گی۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ چترال، سوات، ملاکنڈ، دیر اور ان کے گردونواح میں بھی کچھ جگہوں پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کے باعث رات اور صبح کے اوقات سرد محسوس کیے گئے۔

مزیدخبریں