اوسلو: نوبل کمیٹی نے 2025 کے لیے امن کا نوبل انعام وینزویلا کی معروف سیاسی رہنما ماریا کورینا مچاڈو کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز وینزویلا میں جمہوریت، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے فروغ کے لیے ان کی طویل جدوجہد کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
ماریا کورینا مچاڈو طویل عرصے سے وینزویلا میں جمہوریت کی بحالی کے لیے سرگرم رہیں اور انہوں نے عوامی حقوق کے لیے متعدد مواقع پر حکومت کے خلاف آواز بلند کی۔ نوبل کمیٹی کے مطابق مچاڈو کی قیادت اور عزم نے وینزویلا سمیت دنیا بھر میں جمہوری اقدار کو تقویت دی۔
اس سال کے نوبل امن انعام کے لیے 338 امیدوار نامزد کیے گئے تھے، جن میں 244 شخصیات اور 94 تنظیمیں شامل تھیں۔ نامزدگی کا عمل 31 جنوری کو مکمل ہوا تھا۔
یاد رہے کہ ماضی میں پاکستان کی ملالہ یوسفزئی کو بھی 2014 میں بچیوں کی تعلیم کے حق میں جدوجہد پر نوبل امن انعام دیا گیا تھا، جب کہ وہ اس اعزاز کی سب سے کم عمر وصول کنندہ بنی تھیں۔