ویڈیو : راولپنڈی موٹر وے انٹر چینج کے قریب فائرنگ ،ایڈیشنل آئی جی موٹرویز کا بھائی جاں بحق 

Lahore Motorway Police,Additional IG,Noman Afridi

راولپنڈی :موٹروے انٹر چینج پر فائرنگ کے واقع میں ایڈیشنل آئی جی موٹرویز سجاد افضل شدید زخمی ہو گئے ،فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹرویز کے بھائی نعمان آفرید ی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ نصیرآباد راولپنڈی کی حدود میں پیش آیا ،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرا ر ہو گئے جس کے بعد پولیس نے  علاقے کی  ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹرویز سجاد افضل آفریدی زخمی ہوئےجبکہ ان کے بھائی نعمان آفریدی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے ،موٹروے پولیس کا کہنا ہے فائرنگ اُس وقت کی گئی جب ایڈیشنل آئی جی موٹرویز سجاد افضل اپنے بھائی کے ساتھ راولپنڈی موٹروے انٹر چینج کے قریب سے گزر رہے تھے ,راولپنڈی پولیس حکام کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لینگے ۔