نیوزی لینڈ نے آخری ٹی 20 میں بنگلادیش کو 27 رنز سے ہرادیا

NZ Vs Bangladesh

 ڈھاکہ:مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریز کے پانچویں اور آخر ی میچ میں میزبان بنگلادیش کو 27 رنز سے ہرادیا۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 161رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے اوپنر فن نے 41 اور کپتان ٹام لیتھم نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔سیریز میں ٹیم نیوزی لینڈ پر بھاری پڑنے والی ٹیم بنگلادیش اس بار 162رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں8 وکٹ پر 134رنز تک محدود رہی۔

بنگلادیش کے عفیف حسین نے 49 ، کپتان محمود اللّٰہ اور محمد نعیم نے 23 ،23 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم دیگر کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکے۔نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل اور اسکاٹ کگالائن نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

نیوزی لینڈ اس فتح کے ساتھ سیریز میں شکست کا مارجن 3،2 کے ذریعے کم کرنے میں کامیاب رہا، بنگلا دیش گزشتہ میچ میں فتح کے ساتھ ہی سیریز اپنے نام کرچکا تھا۔