پاکستان جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتا ہے،بیرسٹر عقیل ملک

11:35 AM, 10 Sep, 2025

اسلام آباد : وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتا ہے۔

وہ یوگنڈا میں ہونے والے 63 ویں سالانہ اے اے ایل سی او اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان حقِ خود ارادیت کے اصول کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے سنگین نتائج سے آگاہ کیا اور بین الاقوامی معاشی و قانونی نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کی حفاظت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں ترقی پذیر ممالک کے کردار کو اہم قرار دیا۔

اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب کے وزیرِ مملکت اور صومالیہ کے وزیرِ انصاف سے ملاقات بھی کی، جہاں دو طرفہ قانونی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

مزیدخبریں