پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

12:30 PM, 10 Sep, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ حاصل کر لی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 157,050 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں 476 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 156,563 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج مزید تیزی دیکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں