وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ملتان اور جلال پور پیر والا کا دورہ، امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت

03:10 PM, 10 Sep, 2025

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان اور جلال پور پیر والا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور تباہی کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو امدادی سرگرمیاں فوری طور پر تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔

وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے اور ریسکیو آپریشنز میں تیزی لانے پر زور دیا۔

دوسری جانب، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے موریا لوپ بند کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں