پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

09:05 AM, 10 Sep, 2026

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، جس کا پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں