وزیراعلیٰ ای بائیک سکیم فیز ٹو کا آغاز، دو روز میں 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ رجسٹرڈ 

11:24 AM, 10 Sep, 2026

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر طلبہ کے لیے ای بائیک سکیم کے فیز ٹو کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے بعد وزیراعلیٰ ای بائیک سکیم کا آن لائن پورٹل بھی طلبہ کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سکیم کا پورٹل کھلنے کے صرف دو روز میں پنجاب بھر سے 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ نے ای بائیک کے حصول کے لیے رجسٹریشن کرا لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے طلبہ کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ای بائیک سکیم کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں