حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

12:39 PM, 10 Sep, 2026

اسلام آباد: حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف جاری عدالتی وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور، شبلی فراز اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ہے۔ نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر، عبدالغنی، زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی، عمر تنویر بٹ اور مینا خان آفریدی کے خلاف جاری وارنٹس پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔

ممکنہ گرفتاریاں پہلے سے درج ایف آئی آرز اور ماضی میں جاری کیے گئے عدالتی وارنٹس کی بنیاد پر عمل میں لائی جائیں گی۔

مزیدخبریں