پیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات کا دوسرا دور آج 

04:25 PM, 10 Sep, 2026

اسلام آباد(فرہاد کھو کھر ) پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ مذاکرات شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوں گے۔

حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کو میڈیا میں نہ لانے کی اپیل کی ہے۔ حکومتی وفد کی قیادت وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گے، جبکہ رانا ثناءاللہ اور علی پرویز ملک بھی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مذاکرات میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت جماعت اسلامی کے مطالبات اور ان پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں