اسلام آباد: گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں صحت، غذائیت، مالی شمولیت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران پاکستان کے ترقیاتی چیلنجز میں گیٹس فاؤنڈیشن کی مسلسل معاونت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے جبکہ کیش لیس معیشت کا فروغ حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔
وزیراعظم نے خواتین کی مالیاتی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں بچوں کی صحت، غذائیت، زچگی کی صحت، خواتین کی معاشی شمولیت اور انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیش لیس اکانومی کے تحت ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان میں صحت، انسانی وسائل، مالی شمولیت اور ڈیجیٹل جدت کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی. وفد میں گیٹس فاؤنڈیشن کی نمائندگان کلپنا کوچر اور انیتا زیدی شامل تھیں.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 10, 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ترقیاتی چیلنجز کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن کی مسلسل معاونت اور شراکت داری کو سراہا.
گفتگو… pic.twitter.com/SIpZJKWTEa