ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کی پہلی اننگز 453 رنز پر ختم، پاکستان مشکل میں

07:57 PM, 10 Sep, 2026

ایجبسٹن: ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 453 رنز بنائے، جس کے بعد قومی ٹیم پر 320 رنز کا خسارہ ہے۔

 انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ جیمی اسمتھ 69، ڈین لارنس 65 اور اولی رابنسن 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 پاکستان کی طرف سے رضا اللہ نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد عمران اور محمد علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

 انگلینڈ کی اننگز کے اختتام کے بعد پاکستان کو 320 رنز کے خسارے کا سامنا ہے اور میچ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے قومی ٹیم کو دوسری اننگز میں مضبوط بیٹنگ کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں