آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں 13اپریل تک توسیع

 آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں 13اپریل تک توسیع

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے سوال کیا کہ آئی جی کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے آئی جی کی تقرری کے حوالے سے مزید تفصیلات طلب کر لیں جبکہ وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اس معاملے سے متعلق آئندہ سماعت پر قانون پیش کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی مزید سماعت پرسوں پھر ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا اور اس کی تفصیلات طلب کی تھیں جب کہ عدالت نے حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کے فیصلے تک اللہ ڈنو خواجہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں