وٹامن ڈی کی زیادتی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے

وٹامن ڈی کی زیادتی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے
کیپشن: فائل فوٹو

نیویارک :زیادہ مقدار میں لی گئی خوراک گردوں میں پتھری کا باعث بن سکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق،ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لئے کیلشیم اور فاسفیٹ اہم ہیں اور انہیں ہڈیوں میں جذب کرنے کے لیے ہمارے جسم میں وٹامن ڈی کی موجودگی لازمی ہے۔

یہ  ہر عمر کے افراد کے لئے انتہائی ضروری ہے،اسے خوراک کے علاوہ سورج کی شعاعوں سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ہمارے جسم کو ایک مخصوص مقدار میں روزانہ کی بنیاد پر وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے،ما ہرین کے مطابق اس کی روزانہ مقدار اوسطا 400 سے 1000 یونٹ ہوتی ہے لیکن اگر لی گئی وٹامن ڈی کی مقدار مقررہ حد سے تجاوز کر جائے تو یہ گردوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ انتہائی تیزی سے ہمارے گردوں میں کیلشیم وسیع مقدار میں ذخیرہ کرنا شروع کر دیتی ہے جس کو عام طور پر پتھری کہا جاتا ہے۔

گردوں میں پتھری ہو جانے کی وجہ سے گردے خون کی صفائی کرنے کے قابل نہیں رہتے اور شدید متاثرہ مریض کو ڈائلیسز کروانے کے تکلیف دہ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر وٹامن ڈی ایک مقرر کردہ حد تک استعمال کی تجویز دیتے ہیں