پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل کو نظر آنے کا قوی امکان

پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل کو نظر آنے کا قوی امکان
کیپشن: پوری دنیا میں چاند کی پیدائش جمعرات 23 اپریل کی صبح ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں رمضان کا چاند جمعہ 24 اپریل کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ 23 اپریل 29 ویں شعبان کو چاند افق پر 5 ڈگری سے کم پر ہونے کے سبب اسکی رویت ناممکن ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک جہاں رمضان سمیت نئے قمری ماہ کا آغاز رویت ہلال کی بنیاد پر ہوتا ہے وہاں رمضان المبارک کا چاند جمعہ 24 اپریل بمطابق 30 شعبان کو نظر آئے گا اور پاکستان سمیت ان متعلقہ ممالک میں پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہو گا جبکہ پوری دنیا میں چاند کی پیدائش جمعرات 23 اپریل کی صبح ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل کو ہوگا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا شہادتیں وصول کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔