شاعرہ اور مصنفہ کرن وقار کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں

شاعرہ اور مصنفہ کرن وقار کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی شاعرہ اور مصنفہ کرن وقار کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں، وہ اور ان کا بھائی کورونا وائرس کے باعث ایک ہی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پہلے ان کے بھائی کا انتقال ہوا اور آج کرن وقار بھی جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن وقار نے 31 مارچ کو سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے بھائی کی طبیعت کی خرابی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے بھائی کیساتھ اوکاڑہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہوں مگر یہاں آکسیجن ہے نہ کوئی دیکھ بھال، کوئی بتائے کہ کورونا کے علاج کیلئے کس ہسپتال میں جانا بہتر ہے۔
ڈی ایچ کیو اوکاڑہ کی انکوائری رپورٹ کے مطابق کرن وقار کی والدہ گردوں کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں جن کی تیمارداری کے دوران دونوں بہن بھائی بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ کورونا وائرس کے علاج کیلئے دونوں ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں داخل ہوئے جہاں کرن وقار اور ان کے بھائی کو 30 لیٹر آکسیجن پریشر کی ضرورت تھی تاہم ہسپتال کے پاس صرف 15لیٹرپریشر کی گنجائش ہے۔
کرن وقار اور ان کے بھائی کو 25 گھنٹے بعدلاہورکے علاقے سندر میں واقع ایک نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں پہلے ان کے بھائی زوہیب علی اور چند دن بعد کرن وقار جاں بحق ہو گئیں۔ کرن وقار کی شیر خوار بیٹی بھی ہے جو ہمیشہ کیلئے ماں کی محبت سے محروم ہوگئی،متاثرہ خاندان نے نجی ہسپتال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کرن وقار کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ہر مکتبہ فکر کے افراد کی جانب سے گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ معروف صحافی حامد میر نے 31 مارچ کو مصنفہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا’نوجوان شاعرہ کرن وقار نے اس دنیا سے رخصت ہونے سے کچھ دن قبل اپنی آخری فیس بک پوسٹ میں علاج کی ناکافی سہولتوں کا شکوہ کیا۔ انہوں نے آج اپنی جان کر دے کر پنجاب کی گورننس کو بے نقاب کر دیا، اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔‘ 

d7e02d504bf4db7deb0dc7c84cb3fee1

ایک ٹوئٹر صارف اظہر مشوانی نے مذکورہ ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’انکوائری رپورٹ کے مطابق دونوں 31 مارچ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں داخل کئے گئے اور اگلے روز ہی انہیں بحریہ ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں 10 روز زیر علاج رہنے کے بعد ان کا انتقال ہوا۔ مرحولہ اور ان کے بھائی لاہور میں اپنی والدہ کی تیمار داری کے دوران وائرس کا شکار ہوئیں اور ان کا انتقال بھی کورونا کے باعث ہوا۔‘ 

7cb9c7077f62a3c6e9ead6a026283cbc


ایک اور ٹویٹ میں اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ ’کرن وقار صاحبہ ایک ہفتے سے بحریہ ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھیں اور وہیں ان کی وفات ہوئی۔ ابتدائی انکوائری کے مطابق جس وقت مرحومہ نے یہ پوسٹ لکھی وہ ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں 15 لیٹر آکسیجن پر تھیں، اور اب بھی وہاں ضرورت سے زیادہ آکسیجن موجود ہے۔‘ 

8f98f226db769f3fccb9e8069e09df27