جہانگیر ترین 16 اپریل کو وطن واپس لوٹیں گے

جہانگیر ترین 16 اپریل کو وطن واپس لوٹیں گے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لندن سے لاہور پہنچ رہے ہیں جس کی تصدیق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے بھی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی صحت بہت بہتر ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں سفر کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد انہوں نے 15 اپریل کی لندن سے لاہور کی ٹکٹ بک کرالی ہے اور وہ 16 اپریل کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر جائیں گے۔ 
عون چوہدری نے بتایا کہ گروپ کے ارکان جہانگیر ترین کا ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے جبکہ جہانگیر ترین وطن واپسی کے بعد علیم خان، چوہدری سرور، اسد کھوکھر ودیگر سمیت تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے۔ 
عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے سیاسی شور کے دوران 26 فروری کو اچانک بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے جہاں وہ علاج کی غرض سے ہسپتال میں بھی داخل رہے۔ 

مصنف کے بارے میں