شہباز شریف کی لیٹر گیٹ سکینڈل کی تحقیقات کی پیش کش مسترد کرتے ہیں: فواد چودھری 

شہباز شریف کی لیٹر گیٹ سکینڈل کی تحقیقات کی پیش کش مسترد کرتے ہیں: فواد چودھری 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی لیٹر گیٹ سکینڈل پر تحقیقات کی پیش کش کو مسترد کردیا ہے ۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کی لیٹر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ یہ خود کو این آر او دینے کی بھونڈی کوشش ہے ۔ لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو آزاد کمیشن بنانا چاہیے جس کی سربراہی ایسے شخص کے پاس ہو جس پر کوئ انگلی نہ اٹھا سکے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعظم اپنی پہلی تقریر میں پارلیمنٹ کی سیکورٹی کمیٹی کے سامنے خط پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سازش ثابت ہوجائے تو میں مستعفی ہوجاؤں گا۔ 

مصنف کے بارے میں