کوئٹہ میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

10:02 AM, 11 Apr, 2023

کوئٹہ میں منگل کی صبح پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ اے ٹی ایف ٹیم نے کچلاک میں مکان پر چھاپہ مارا جہاں دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا۔ 

دوران آپریشن فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ آپریشن میں ایک مبینہ ملزم بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

پولیس نے کچلا ک میں آپریشن مکمل کر لیاہے اور علاقے میں سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں