صدربیلاروس کا وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ ، اعلیٰ قیادت کی شرکت

09:49 AM, 11 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

منسک: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان سے آئے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

عشائیہ کے دوران بیلاروس کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور دوستی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے بھی پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر بیلاروس کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے منسک پہنچنے پر بیلاروس کے وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ وزیراعظم نے منسک کے تاریخی وکٹری اسکوائر کا بھی دورہ کیا اور جنگی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار پر پھول رکھے۔

مزیدخبریں