نیویارک میں دریائے ہڈسن میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ،6افراد ہلاک  

10:39 AM, 11 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

نیویارک: جمعرات کی سہ پہر نیویارک کے قریب دریائے ہڈسن میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ جیرسی سٹی کے قریب پیش آیا، اور وقت تقریباً 3 بج کر 15 منٹ بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں تین بچے بھی سوار تھے، اور تمام افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے خاندان کا تعلق اسپین سے تھا، جس کی تصدیق نیویارک کے میئر نے کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ہوا میں ہی دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا، اور دریا میں گرنے سے پہلے اس کا ملبہ فضا میں بکھرتا دیکھا گیا۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں دریا کے دونوں کناروں پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ فی الحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں