تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف پروگرام تیار، تفصیلات آئی ایم ایف کو دی جائیں گی: وزیر خزانہ

03:05 PM, 11 Apr, 2025

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام تیار کر لیا ہے، جس کی تفصیلات جلد آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ فی الوقت یہ تفصیلات عام نہیں کی جا سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "تقاریر کا وقت ختم ہو چکا، اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔"

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے بھی کام کر رہی ہے، اور جولائی سے پہلے اس حوالے سے واضح بہتری متوقع ہے۔

بجٹ کی تیاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو چکی ہیں، اور یکم جولائی کو بجٹ کو حتمی شکل دے دی جائے گی، جس کے بعد اس میں کوئی ترمیم نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔

تاجروں سے ٹیکس وصولی کے حوالے سے وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ تاجر دوست اسکیم کا مقصد کاروباری طبقے کو سہولت دینا ہے، اور اسے ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے۔

مزیدخبریں