سٹیج کے بے تاج بادشاہ مستانہ کو بچھڑے 14 برس بیت گئے،فن اور نام آج بھی زندہ 

07:01 PM, 11 Apr, 2025

لاہور: پاکستان کے مشہور مزاحیہ اداکار اور سٹیج آرٹسٹ مستانہ کی وفات کو 14 برس بیت گئے، لیکن ان کے فن کی گونج آج بھی تھیٹر کی دنیا میں محسوس کی جاتی ہے۔

اصل نام مرتضیٰ حسن رکھنے والے مستانہ نے 1955ء میں گوجرانوالہ میں آنکھ کھولی اور نوعمری میں ہی اسٹیج پر قدم رکھا۔ چار دہائیوں سے زائد کے دوران انہوں نے پنجابی اور اردو اسٹیج ڈراموں میں ایسی اداکاری کا مظاہرہ کیا کہ وہ عوام کے دلوں میں گھر کر گئے۔

مستانہ کی برجستہ مکالمہ گوئی، مزاحیہ تاثرات اور فی البدیہہ جملوں نے انہیں سٹیج کا بے تاج بادشاہ بنا دیا۔ ان کے یادگار ڈراموں میں "لاری اڈا"، "چن مکھناں"، "عاشقو غم نہ کرو" اور "کون جیتا کون ہارا" شامل ہیں۔ ٹی وی سکرین پر ڈرامہ سیریل "شب دیگ" میں 'انکل کیوں' کے کردار نے بھی ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیے۔

11 اپریل 2011ء کو مستانہ جگر کے کینسر کے باعث بہاولپور میں انتقال کر گئے، مگر ان کا فن اور نام آج بھی زندہ ہے۔

مزیدخبریں