راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں جیت کے لیے میدان میں اُتریں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں، جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں میں ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم میں محمد نعیم، ڈیرل مچل اور آصف آفریدی ڈیبیو کر رہے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی فائنل الیون صاحبزادہ فرحان،اعظم خان،سلمان علی آغا،کولن منرو
شاداب خان (کپتان)جیسن ہولڈر،محمد شہزاد،عماد وسیم،نسیم شاہ،رئیلی میریڈتھ،اینڈیز گوس
لاہور قلندرز کی فائنل الیون فخر زمان،عبداللہ شفیق،محمد نعیم،ڈیرل مچل،سکندر رضا،ڈیوڈ ویزے
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)جہانداد خان،حارث رؤف ،آصف آفریدی ،سیم بیلنگز
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بہترین پرفارمنس دینے کے لیے پرعزم ہیں۔