پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی جا نب سے اسلام آباد کو جیت کیلئے 140 رنز کا ہدف

10:22 PM, 11 Apr, 2025

راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 140 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔

قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ ڈیرل مچل نے 13 اور محمد نعیم نے 8 رنز بنائے۔ اوپنر فخر زمان صرف 1 رن پر پویلین لوٹ گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جہانداد خان، ڈیوڈ ویزے، سیم بلنگز صفر پر آؤٹ ہوئے، جب کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی صرف 2 رنز بنا سکے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ "پہلا میچ ہے، پچ کے بارے میں یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے، تاہم ہماری ٹیم متوازن ہے اور ہم پرجوش ہیں۔"

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے ساتھ بہترین غیرملکی کھلاڑی موجود ہیں، اور پی ایس ایل جیتنے کا تجربہ ایک خوبصورت احساس ہوتا ہے۔"

اب دیکھنا یہ ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ140 رنز کا ہدف کس طرح حاصل کرتی ہے۔

مزیدخبریں