اسلام آباد/دہلی:بھارتی میڈیا کو اس وقت شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک لائیو ٹی وی شو کے دوران سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے بھارتی اینکر کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کا بھرپور دفاع کیا۔مباحثے کے دوران جب بھارتی اینکر نے روایتی انداز اپناتے ہوئے پاکستان میں امریکی وفد کی سیکیورٹی اور پاکستان کے کردار پر سوال اٹھایا، تو جیفری گنٹر نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کے سخت ردعمل کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔
جیفری گنٹر نے واضح کیا کہ "امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں، اور سیکیورٹی کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے خدشات بے بنیاد ہیں۔ بھارتی میڈیا پر تنقید: انہوں نے بھارتی میڈیا کے طرزِ عمل کو "غیر سنجیدہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا صرف منفی بحث کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔
سابق امریکی سفارتکار نے زور دیا کہ بھارتی میڈیا کو بے بنیاد الزامات اور بحث میں الجھنے کے بجائے خطے میں جنگ بندی (Ceasefire) جیسے مثبت اقدامات اور پاکستان کی سہولت کاری کو سراہنا چاہیے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لائیو ٹی وی پر ایک تجربہ کار امریکی سفارتکار کی جانب سے پاکستان کے حق میں اس طرح کا بیان بھارتی میڈیا کے اس بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے جس میں پاکستان کو ایک غیر محفوظ ملک ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔جیفری گنٹر کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین اسے بھارتی میڈیا کی "یکطرفہ صحافت" کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی اینکر کو لائیو شو میں لینے کے دینے پڑ گئے: سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر کا پاکستان کے حق میں دبنگ دفاع
02:32 PM, 11 Apr, 2026