کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,746 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 64 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 913 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔