جکارتہ: انڈونیشیا نے پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ ابتدائی اور حوصلہ افزا قدم ہے جو تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے پرامن اور پائیدار حل کی جانب لے جانے میں مدد دے سکتا ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ضروری ہے جبکہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔