دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، ایرانی ڈپٹی کمانڈر انچیف

دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، ایرانی ڈپٹی کمانڈر انچیف

تہران: ایران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے تہران کی آرمی یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمن جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسلحے اور جارحیت پر مبنی جنگی سازوسامان کے ساتھ ہمارے ملک کو نقصان پہنچنا چاہتے ہیں لیکن ہم اپنے ایمان کی طاقت اور پوری تیاری کے ساتھ دشمن کی چالوں اور سازشوں سے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔

دوسری جانب سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) کے نائب کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ ایرانی قوم کے سامنے بے بس ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اب ایک عالمی طاقت بن رہا ہے۔

حسین سلامی نے کہا کہ دشمنوں نے ایران کو اقتصادی پابندیوں اور سیاسی عزائم سے نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر اسلامی انقلاب نے دشمنوں کے سارے عزائم ناکام بنا دئیے۔

مصنف کے بارے میں