میاں صاحب اپنی چمڑی اور دمڑی بچانا چاہتے ہیں مگر ایسا نہیں ہوگا، قمر زمان کائرہ

میاں صاحب اپنی چمڑی اور دمڑی بچانا چاہتے ہیں مگر ایسا نہیں ہوگا، قمر زمان کائرہ

چنیوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب اپنی چمڑی اور دمڑی بچانا چاہتے ہیں مگر ایسا نہیں ہوگا ۔میاں صاحب جو مرضی کر لیں اب وہ پاکستان کے کسی بھی صورت وزیرا عظم نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن اور سب سے بڑے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے تھے کہ پاکستان سے پیپلز پارٹی ختم ہو گئی تو وہ سن لیں کہ اب پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے میدان میں اتری ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظرئیہ کو اسی انداز سے زندہ کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو گی ۔اب پنجاب کے ہر ضلع میں جلسے ہونگے اور پنجاب کے کونے کونے سے پیپلز پارٹی کا نام لینے والے اور حقوق کی بات کرنے والے منظر عام پر آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی کل سے انتخابی مہم کا با قائدہ آغاز کر رہی ہے۔ پاکستان کے لو گوں کے ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل بتائیں گے بلاول اپنے مستقبل کا ایجنڈا بتائیں گے۔ نا اہل وزیر اعظم اپنی بلا جواز سیاسی قوت کا مظا ہر کر رہا ہے اور کہنے کو گھر جا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتائیں کہ نا اہل کرپٹ اور غلط بیانی کرنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا جلوس کس کے خلاف ہے۔ ریاستی وسائل کا کھلم کھلا استعمال کرتے ہوئے کس کے خلاف لانگ مارچ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی ساری باتیں عدلیہ اور فوج کے خلاف ہیں۔میاں صاحب کا ہر بیان کس کے خلاف ہے۔میاں صاحب تو سبحان اللہ جبکہ ان کے ساتھی ننگی گالیاں کس کو دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج میاں صاحب کو پارلیمان کیسے یاد آگیا یہ وہی لوگ ہیں جو شہید بی نظیر بھٹو کو سکیورٹی رسک کہنے والے۔ذوالفقار علی بھٹو کو برا بھلا کہنے والے کس منہ سے ان کو اچھا کہہ رہے ہیں ہم جانتے ہیں کہ میاں صاحب خود مودی کے یار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کے وجہ سے سب سے بڑی کرپشن سامنے آئی ہے۔میاں صاحب کہتے ہیں کس بات پر نکال دیا ہے۔آپ کے بیٹے کی کمپنی میں کر ڑوں روپے کا لین دین ہو تا اس پیسے کا جواب میاں صاحب نہیں دے سکے۔آپ کو کرپشن کے پیسے چھپانے کی وجہ سے نا اہل کر دیا گیا ہے آپ کو جھو ٹ بولنے پر نکالا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کے خلاف 16 ریفرنس ہیں اور ذرا انتظار کریں والیم دس کھلنے دیں مزید ریفرنس بنیں گے ۔آپ کے خلاف 1 فیصلہ ہوا ابھی بہت سارے فیصلے باقی ہیں ۔آپ کو معلوم نہیں کہ آپ کا سارا خاندان جھوٹ غلط بیانی اور کرپشن کی لپیٹ میں ہے میاں صاحب آپ پر جب عمران خان کی جانب سے کرپشن کا الزام آیا تو آپ بھی اس کے جواب میں عمران خان کے خلاف کیس کر دیا ۔ میاں صاحب کہہ رہے ہیں کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے کسی کے کہنے پر فیصلہ کیا یہ توہین عدالت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے خود اپوزیشن کو توڑا ہے آپ کے ساتھ جو لوگ ہیں وہ نئے تو نہیں ہیں دوسروں کے ساتھ ہوں تو کرپٹ آپ کے ساتھ دودھ میں نہائے جاتے ہیں اور اسے عمران خان کا نیا پاکستان کہا گیا۔جب 18 ویں ترمیم ہوئی تھی تو اس وقت 103 شکوں کو ہم نے ٹھیک کیا۔آئین62/63 کی کچھ شکوں پر اعتراض موجود ہے ۔آئین میں ترمیم کرنے کے لئے نیک نیتی ہونا بہت ضروری ہے۔

میرے شہر کا ایک بچہ ریلی کی بھینٹ چڑھ گیا اور یہ لوگ اسے سیاسی شہید کہہ رہے ہیں جوکہ شرمناک ہے۔جبکہ اس معصوم بچے کے اہل خانہ ان کے خلاف ماتم سرا ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلی نکالنے کا آپ کو کو ئی حق نہیں میاں صاحب آپ نا اہل ہو چلے ہیں۔آپ کے قافلے میں کسی ایمبولنس نے اس بچے کو طبی امدادنہیں دی گئی۔NA 120میں پیپلزپارٹی بھر پور الیکشن لڑے گی۔بل چھوٹی عدالت ہو یا بڑی فیصلے عدالتیں کرتی ہیں ۔اب میاں صاحب کو دوبارہ باری نہیں ملنی ۔ندیم افضل چن نے کہا کہ میاں صاحب اپنی چمڑی اور دمڑی بچانہ چاہتے ہیں .سازشیں کرنے والے آپس میں ٹکرا گئے ہیں اس کا فائدہ جمہوریت کو ہو گا۔