انگلش باؤلرز کے سامنے بھارتی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے ، پوری ٹیم 107 رنز پر ڈھیر

انگلش باؤلرز کے سامنے بھارتی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے ، پوری ٹیم 107 رنز پر ڈھیر
کیپشن: Credit: Cricbuzz

لارڈز: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ کے باعث بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 107 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے روز بارش اور خراب موسم کے باعث کھیل نہ ہو سکا۔دوسرے روز بھی خراب موسم کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا لیکن آغاز سے ہی بھارتی بلے باز انگلش بولرز کی سوئنگ ہوتی گیندوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کرس ووکس نے دو شکار کئے جبکہ سٹورٹ براڈ اور سیم کیرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اور اس طرح پوری بھارتی ٹیم 36.2 اوورز میں 107 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی جبکہ چھ بھارتی کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی 23 اور اجنکیا ریحانے 18 رنز بنا سکے۔ خیال رہے کہ پانچ

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں