کچھ لوگ پاکستان اور بھارت کو ایک نہیں ہونے دے رہے: شاہد آفریدی

کچھ لوگ پاکستان اور بھارت کو ایک نہیں ہونے دے رہے: شاہد آفریدی

گلوبل ٹی 20 میں شریک پاکستانی سٹار کرکٹرز شاہد آفریدی کیساتھ بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ کی دلچسپ گفتگو، بوم بوم نے کہا ہمیں کچھ لوگ ایک نہیں ہونے دے رہے جس دن ایک ہو گئے دونوں ایک بڑی طاقت ہو گی۔

پاک بھارت کشیدگی ایک طرف، دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے کینیڈا میں امن کے فروغ پر کام شروع کر دیا۔ شاہد آفریدی نے کہا یوراج جب سامنے ہو تو انکو سائیڈ پر کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ کا شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن پر خراج تحسین۔

ساتھ ہی 12 ہزار ڈالرز کی رقم ڈونیٹ بھی کر دی۔ بوم بوم بھی یووی کے شکر گزار نظر آئے۔ انہوں نے یوراج سنگھ کو اپنی فاؤنڈیشن کی شرٹ کا تحفہ دیا اور گلے لگا کر امن کے فروغ کا پیغام بھی دیا۔ دلچسپ گفتگو میں شاہد نے عمران خان کو اپنا فیورٹ قرار دیا تو یوراج سنگھ کے آئیڈیل وسیم اکرم اور انضی بھائی نکلے۔