ٹک ٹاک نے امریکہ میں نیا فیچر ‘فُٹ نوٹس’ متعارف کرادیا

04:19 PM, 11 Aug, 2025

کیلیفورنیا : ٹک ٹاک نے امریکہ میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جسے ‘فُٹ نوٹس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر سائنسی اور پیچیدہ نوعیت کی ویڈیوز کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ صارفین کو ویڈیو میں بیان کیے گئے حقائق کی بہتر وضاحت اور تشریح فراہم کی جا سکے۔

نئے فیچر کی مدد سے صارفین نہ صرف ٹک ٹاک پر بلکہ دوسرے پلیٹ فارمز جیسے ایکس (سابقہ ٹویٹر)، فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی دستیاب معلومات کو موازنہ کر کے حقائق کو بہتر سمجھ سکیں گے۔

برازیل کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محقق اوکٹاویو ونہاس کے مطابق، اس فیچر کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آزادی اظہار رائے کی پالیسی کے تحت معلومات کی شفافیت کو بڑھانا ہے۔

آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سکاٹ ہیلے نے بتایا کہ اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو درست اور معتبر معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ویڈیوز کے متعلق مکمل اور جامع تفصیلات حاصل کر سکیں۔

دوسری جانب، ڈیجیٹل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ آف دی امریکاز (ڈی ڈی آئی اے) نے بتایا ہے کہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شائع کیے گئے 1.7 ملین انگریزی اور ہسپانوی زبان کے نوٹس کبھی بھی عوامی ڈیٹابیس میں شامل نہیں کیے گئے۔

مزیدخبریں