وزیراعظم کی منظوری سے متحدہ عرب امارات اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی

12:59 PM, 11 Aug, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات اور روس میں پاکستان کے دو نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دی گئی سمری پر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق، شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل پولینڈ اور روس میں بطور سفیر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب، متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو روس میں سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں