پی ٹی آئی کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

02:40 PM, 11 Aug, 2025

اسلام آباد : اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے خلاف ایک نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں امن عامہ کی خلاف ورزی سمیت آٹھ مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے تقریباً 40 کارکنان ہوسٹل سٹی کے علاقے میں دھرنے کی تیاری سے متعلق ایک خفیہ کانفرنس کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے بینرز اور ڈنڈے برآمد ہوئے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کو دیکھتے ہی مزاحمت شروع کر دی اور اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق یہ تمام کارکن 14 اگست کو دھرنا دینے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 14 اگست کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اور اس موقع پر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں

مزیدخبریں