پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج اور ندی نالوں میں سیلاب کی پیش گوئی، الرٹ جاری

03:08 PM, 11 Aug, 2025

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج اور اس کے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور عوام کو الرٹ کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ کے مقام پر دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، جس کی وجہ بھارت کی جانب سے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران پانی چھوڑنے کا خدشہ ہے۔ ساتھ ہی بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کی وجہ سے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور مقامی افراد کو سیلاب سے بچاؤ کے لیے آگاہ کریں۔

مزیدخبریں