سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3,600 روپے سستا

06:29 PM, 11 Aug, 2025

کراچی :عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہو کر 3,361 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملے۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 3,600 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,086 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے مقرر کی گئی۔

مزیدخبریں