اسلام آباد :وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تین سو یونٹ تک لائف لائن صارفین کی حد بڑھانے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا تھا کہ دو سو یونٹ سے ایک یونٹ بڑھنے پر بجلی کے بل میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے، لہٰذا یہ سوال اٹھایا کہ کیا دو سو یونٹ سے تین سو یونٹ تک لائف لائن صارفین کی حد نہیں بڑھائی جا سکتی؟
اس پر وزیر توانائی نے جواب دیا کہ اگر لائف لائن صارفین کی حد تین سو یونٹ تک بڑھائی گئی تو حکومت کو 275 ارب روپے کی سبسڈی دینی پڑے گی، جو موجودہ معاشی صورتحال میں ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت اس اضافی سبسڈی کو برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نے اضافی بلوں کے حوالے سے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد کو 301 یونٹ تک بڑھانے کی تجویز کا نوٹس لیا تھا۔