اسلام آباد: پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتی برادریوں کے حقوق، مذہبی آزادی اور مساوی مواقع کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدر اور وزیراعظم نے ملکی ترقی میں اقلیتی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرامن، روادار اور متحد معاشرے کے قیام کے لیے تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔