فلوریڈا کے گالف کورس میں مگر مچھ !

فلوریڈامیں ایک انوکھا منظر دیکھنے میں آیا جسے دیکھ کرشائقین حیران اور خوف زدہ ہوگئے

فلوریڈا کے گالف کورس میں مگر مچھ !

فلوریڈامیں ایک انوکھا منظر دیکھنے میں آیا جسے دیکھ کرشائقین حیران اور خوف زدہ ہوگئے۔امریکی ریاست فلوریڈا کا گالف کورس اس وقت جراسک پارک لگنے لگا جب وہاں کئی فٹ لمبامگر مچھ کو مٹرگشت کرتے دیکھا گیا۔اچانک مگر مچھ نظر آنے پر گالف کورس میں کھلبلی مچ گئی۔

اس موقع پر جہاں یہ مگر مچھ چہل قدمی کرتا نظر آیا وہیں میدان میں موجود لوگوں نے بھی اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر اس دلچسپ منظر کو کیمرے میں محفوظ کرلیا۔