فلم ”فقرے ریٹرنز“ کو 3 روز میں 32.20 کروڑ روپے آمدنی حاصل

فلم ”فقرے ریٹرنز“ کو 3 روز میں 32.20 کروڑ روپے آمدنی حاصل

ممبئی : گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ”فقرے ریٹرنز “ نے ریلیز کے 3 روز میں مجموعی طور پر 32.20 کروڑ کا بزنس کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”فقرے ریٹرنز“ 8 دسمبر کو ریلیزکی گئی جس نے پہلے روز 8.10 کروڑ، دوسرے روز 11.30 کروڑ اور اتوار کو 12.80 کروڑ کے بزنس کے ساتھ مجموعی طور پر 32.20 کروڑ روپے کما لئے ہیں۔ ہدایتکار مراگھدیپ سنگھ لامبا کی فلم میں اداکار ورون شرما، پلکیت سمراٹ ، علی فضل، منجوٹ سنگھ اور ریچا چڈا شامل ہیں۔