ہیواوے جلد تین بیک کیمروں والا فون متعارف کرائے گا

ہیواوے جلد تین بیک کیمروں والا فون متعارف کرائے گا

بیجنگ :چینی کمپنی ہیواوے جلد ایک ایسا فون متعارف کرانے والا ہے جو اسے ایک نئی بلندی تک پہنچا دے گا۔

ہیواوے کی پی سیریز کے اس نئے فلیگ شپ فون کے متعدد اشتہارات کو ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے لیک کیا ہے۔ان اشتہارات سے اندازہ ہوتا ہے کہ چینی کمپنی کا یہ نیا فون کیمرے کے حساب سے پاور ہاﺅس ثابت ہونے والا ہے اور یہ دنیا کا پہلا سمارٹ فون ہوگا جس کے بیک پر ایک یا دو کی بجائے 3 کیمرے دیئے جائیں گے۔

چالیس میگا پکسل کے تین کیمرے جو کہ پانچ گنا ہائبرڈ زوم کی صلاحیت رکھتے ہوں گے جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرہ ہوگا اور یہ تمام لینسز لائیسا کمپنی کے ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں