نواز شریف اور آصف زرداری کو جدوجہد کئے بغیر اقتدار ملا تھا، فواد چودھری

نواز شریف اور آصف زرداری کو جدوجہد کئے بغیر اقتدار ملا تھا، فواد چودھری
کیپشن: وزیراعظم مدینہ کی ریاست کے تخیل پر کام کر رہے ہیں اور ان کی مخلصانہ کوششوں پر شک نہیں کیا جا سکتا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک بار پھر نواز شریف اور آصف زرداری کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں یہ دونوں سیاست سے باہر ہو گئے ہیں کیونکہ انہیں جدوجہد کئے بغیر اقتدار ملا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جاتی امرا پر ایک اینٹ بھی اپنے پیسے سے نہیں لگائی گئی جبکہ اپوزیشن چیلنج نہیں بلکہ گورننس اور معیشت کے چیلنجز درپیش ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا تمام وزارتوں نے اپنے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کی ہے اور اخراجات میں کمی سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم مدینہ کی ریاست کے تخیل پر کام کر رہے ہیں اور وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا نواز شریف اور آصف زرداری نے اپنا آخری الیکشن لڑ لیا ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہمارے لیے سیاسی چیلنج نہیں بلکہ ماضی میں وزیر بننے کے بعد صرف مراعات سے لطف اندوز ہوا جاتا تھا۔

اس سے قبل اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں اور اضافی فون پر ٹیکس واجب الادا ہے۔ سالانہ دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس وصول نہیں کریں گے تو ملک کا نظام کیسے چلے گا۔