ٹک ٹاک سال 2020 کی سب سے مقبول ترین ایپلیکیشن بن گئی

ٹک ٹاک سال 2020 کی سب سے مقبول ترین ایپلیکیشن بن گئی
کیپشن: ٹک ٹاک سال 2020 کی سب سے مقبول ترین ایپلیکیشن بن گئی

لاہور: اس بات میں کوئی شق نہیں کو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ ٹک ٹاک کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ ٹک ٹاک کی مقبولیت کی وجہ سے فیس بک کو اس سے خطرات لاحق ہیں۔  رواں سال ٹک ٹاک کی مقبولیت میں بے حد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

موبائل ایپس کے حوالے سے اپنا تجزیہ دینے والی کمپنی ایپ اینی کی رپورٹ کے مطابق 2020 میں ٹک ٹاک نے ڈاؤن لوڈنگ کے حوالے سے واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹاک ٹاک دنیا بھر میں سال 2020 میں سب سے زیادہ ڈاؤں لوڈ ہونےو الی موبائل ایپلیکیشن بن گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں اینڈرائیڈ اور آئی فون استعمال کرنے والے صارفین میں ٹک ٹاک نے مجموعی طور پر 3 درجے بہتر بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ 

اس فہرست میں فیس بک کے حصے میں دوسرا نمبر آیا جبکہ واٹس ایپ تیسری پوزیشن پر رہی۔ویڈیو کالنگ ایپ چوتھے نمبر پر جبکہ انسٹاگرام پانچویں نمبر پر جبکہ فیس بک مسینجر 5 درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔