افغانستان میں ایک اور صحافی کو ہلاک کردیا گیا

افغانستان میں ایک اور صحافی کو ہلاک کردیا گیا
سورس: File photo

کابل،افغانستان میں خاتون صحافی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا ۔ خاتون صحافی ملالہ میوند کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ صبح اپنے گھر سے دفتر جارہی تھیں ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون صحافی فائرنگ سے موقع پر دم توڑ گئیں۔حملہ آوروں کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا جس کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑگیا ۔ 

ملالہ میوند جلال آباد میں مقامی ٹی وی چینل سے بطور نیوزکاسٹر وابستہ تھیں ۔ صوبے کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ جلال آباد میں پیش آیا ۔

حکام کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پچھلے کچھ عرصے سے لگاتار ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔