اداکارہ کبریٰ خان کا ڈانس ویڈیو وائرل، مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے

02:55 PM, 11 Dec, 2025

لاہور : اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں کبریٰ خان اپنے دوست کے ساتھ ڈانس کی ریہرسل کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر مثبت ردعمل دیا۔

کبریٰ خان نے شاندار اداکاری کی بدولت بڑی مقبولیت حاصل کی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ساتھی اداکار گوہر رشید سے شادی کی، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔ ان کے ڈرامہ سیریل "نور جہاں" میں اداکاری کو ناظرین کی طرف سے بہت سراہا گیا تھا۔

کبریٰ خان کی اس ویڈیو پر مداحوں نے خوب تعریف کی۔ ایک صارف نے لکھا، "بہت زبردست! آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں"، جبکہ ایک اور نے کہا، "آپ تو چھوٹی بچی کی طرح لگ رہی ہیں"۔

مزیدخبریں