قوم اب فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بیجوں کی فصل کاٹے گی ، وزیر دفاع خواجہ آصف

02:28 PM, 11 Dec, 2025

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم اب فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ سیاسی اور فوجی صورتحال کی ذمہ داری ان شخصیات پر ہے جنہوں نے اپنے اقتدار کے دوران فیصلے کیے جو آج مشکلات کا باعث بنے ہیں۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیں معاف کرے اور ہمیں اقتدار و طاقت کو صرف اس کی مخلوق کے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی توفیق دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کے دلوں میں خوف خدا ہونا چاہیے تاکہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں۔

یاد رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور 15 ماہ تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد انہیں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ یہ سزا 11 دسمبر 2025 سے شروع ہو گی۔ فیض حمید کے خلاف چار الزامات پر کارروائی کی گئی، جن میں ان کے فیصلوں کی بنا پر پاکستان کی فوجی اور سیاسی حکمت عملی پر سوالات اٹھائے گئے۔

مزیدخبریں