کراچی میں ڈرون کے ذریعے ای چالان نظام کا آغاز، غلط پارکنگ پر فوری جرمانے

03:10 PM, 11 Dec, 2025

کراچی: شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان میں پہلی بار فضائی ای چالان نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے صدر کے مختلف علاقوں میں خفیہ ڈرون گشت کے ذریعے نگرانی کا آغاز کیا ہے۔

پہلی کارروائی میں زیب النساء سٹریٹ پر دو گاڑیوں کو پکڑا گیا اور مالکان پر 10,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق، اگر جرمانہ 14 دن کے اندر ادا کیا گیا تو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ خصوصی ٹیم ڈرون کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں کی نگرانی کرے گی اور جان بوجھ کر غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو فروغ دینا اور شہر میں ٹریفک بہاؤ اور پارکنگ کے نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کی مدد سے فوری کارروائی ممکن ہوگی، جس سے شہری قانون کی خلاف ورزی سے پہلے خبردار ہوں گے اور شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں